كِتَاب الْأَشْرِبَةِ مشروبات کا بیان

وحدثنا وحدثنا يحيي بن ايوب ، حدثنا ابن علية ، قال: واخبرنا سليمان التيمي ، حدثنا انس بن مالك ، قال: " إني لقائم على الحي على عمومتي اسقيهم من فضيخ لهم وانا اصغرهم سنا، فجاء رجل، فقال: إنها قد حرمت الخمر، فقالوا: اكفئها يا انس فكفاتها، قال: قلت لانس: ما هو قال بسر ورطب؟، قال: فقال ابو بكر بن انس: كانت خمرهم يومئذ، قال سليمان : وحدثني، رجل ، عن انس بن مالك ، انه قال: ذلك ايضا.

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں اپنے قبیلہ کے چچاؤں کو کھڑا ہوا فضیخ پلا رہا تھا اور میں عمر میں سب سے چھوٹا تھا۔ اتنے میں ایک شخص آیا اور بولا: شراب حرام ہو گئی۔ انہوں کہا: بہا دے شراب کو اے انس۔ میں نے بہا دیا۔ سلیمان تیمی نے کہا: میں نے انس سے پوچھا وہ شراب کس چیز کا تھا؟ انہوں نے کہا: گدر اور پکی کھجور کا۔ ابوبکر بن انس نے کہا: ان دونوں خمران کا یہی تھا۔ سلیمان نے کہا: مجھ سے ایک شخص نے بیان کیا اس نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سنا وہ یہی کہتے تھے۔

صحيح مسلم # 5133
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp