حدثني زهير بن حرب ، حدثنا معن بن عيسى ، حدثنا معاوية بن صالح ، عن ابي الزاهرية ، عن جبير بن نفير ، عن ثوبان ، قال: ذبح رسول الله صلى الله عليه وسلم ضحيته، ثم قال يا ثوبان: " اصلح لحم هذه "، فلم ازل اطعمه منها حتى قدم المدينة.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قربانی ذبح کی پھر فرمایا: ”اے ثوبان! اس کا گوشت بنا رکھ۔“ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ گوشت کھلاتا رہا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں آئے۔