حدثنا إسحاق بن منصور ، اخبرنا ابو عاصم ، عن يزيد بن ابي عبيد ، عن سلمة بن الاكوع ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " من ضحى منكم فلا يصبحن في بيته بعد ثالثة شيئا "، فلما كان في العام المقبل، قالوا: يا رسول الله، نفعل كما فعلنا عام اول، فقال: " لا إن ذاك عام كان الناس فيه بجهد فاردت ان يفشو فيهم ".
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص تم میں سے قربانی کرے تو تیسرے دن کے بعد اس کے گھر میں کچھ نہ رہے۔“ (اس میں سے یعنی سب خرچ کر ڈالے) جب دوسرا سال ہوا۔ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم ایسا ہی کریں جیسا پہلے سال کیا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں وہ سال محتاجی کا تھا تو میں نے چاہا کہ سب لوگوں کو گوشت ملے۔“