حدثنا يحيي بن يحيي ، قال: قرات على مالك ، عن ابي الزبير ، عن جابر ، عن النبي صلى الله عليه وسلم انه " نهى عن اكل لحوم الضحايا بعد ثلاث، ثم قال: بعد كلوا وتزودوا وادخروا ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا قربانیوں کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے سے پھر اس کے بعد فرمایا: ”کھاؤ اور توشہ کرو اور رکھ چھوڑو۔“ (تو ممانعت منسوخ ہو گئی)۔