حدثني حرملة بن يحيي ، اخبرنا ابن وهب ، حدثني يونس ، عن ابن شهاب ، حدثني ابو عبيد مولى ابن ازهر، انه شهد العيد مع عمر بن الخطاب، قال: ثم صليت مع علي بن ابي طالب ، قال: فصلى لنا قبل الخطبة ثم خطب الناس، فقال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم " قد نهاكم ان تاكلوا لحوم نسككم فوق ثلاث ليال فلا تاكلوا ".
سیدنا ابوعبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے عید کی نماز پڑھی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ پھر انہوں نے کہا میں نے نماز پڑھی سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ، انہوں نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی، پھر خطبہ سنایا لوگوں کو، اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے قربانیوں کا گوشت کھانے سے تین دن سے زیادہ تو مت کھاؤ۔ (تین دن کے بعد بلکہ تین دن تک کھاؤ اور خیرات بھی کرو)۔