حدثني عبد الجبار بن العلاء ، حدثنا سفيان ، حدثنا الزهري ، عن ابي عبيد ، قال: شهدت العيد مع علي بن ابي طالب فبدا بالصلاة قبل الخطبة، وقال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم " نهانا ان ناكل من لحوم نسكنا بعد ثلاث ".
سیدنا ابوعبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں عید کی نماز میں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، انہوں نے نماز پہلے پڑھی اور خطبہ اس کے بعد، پھر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا قربانیوں کا گوشت کھانے سے تین دن کے بعد۔