حدثنا يحيي بن يحيي ، اخبرنا وكيع ، عن شعبة ، عن قتادة ، عن انس ، قال: " ضحى رسول الله صلى الله عليه وسلم بكبشين املحين اقرنين، قال: ورايته يذبحهما بيده ورايته واضعا قدمه على صفاحهما، قال: وسمى وكبر ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سفید سینگ والے دنبوں کی قربانی کی۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے خود دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو اپنے ہاتھ مبارک سے ذبح کیا اور میں نے یہ بھی دیکھا کہ انہیں ذبح کرتے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کی گردن کے ایک پہلو پر اپنا پاؤں مبارک رکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بسم اللہ اور اللہ اکبر بھی کہا تھا۔