حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا يزيد بن هارون ، عن هشام الدستوائي ، عن يحيي بن ابي كثير ، عن بعجة الجهني ، عن عقبة بن عامر الجهني ، قال: قسم رسول الله صلى الله عليه وسلم فينا ضحايا، فاصابني جذع، فقلت: " يا رسول الله، إنه اصابني جذع، فقال: " ضح به ".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو قربانی کی بکریاں بانٹیں تو میرے حصہ میں ایک جذعہ آیا (ایک برس کا بچہ) میں نے عرض کیا، یا رسول اللہ! میرے حصہ میں ایک جذعہ آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسی کی قربانی کر۔“