وحدثني زياد بن يحيي الحساني ، حدثنا حاتم يعني ابن وردان ، حدثنا ايوب ، عن محمد بن سيرين ، عن انس بن مالك ، قال: خطبنا رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم اضحى، قال: فوجد ريح لحم، فنهاهم ان يذبحوا، قال: من كان ضحى فليعد ثم ذكر بمثل حديثهما.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو خطبہ سنایا عیدالاضحی کے روز، پھر گوشت کی بو پائی اور منع کیا ان کو ذبح کرنے سے (نماز سے پہلے) اور فرمایا: ”جو ذبح کر چکا ہو وہ پھر ذبح کرے۔“ پھر بیان کیا حدیث کو اسی طرح جیسے اوپر گزری۔