وحدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا محمد بن جعفر ، وعبد الرحمن بن مهدي ، قالا: حدثنا شعبة ، عن قتادة ، عن عقبة بن صهبان ، عن عبد الله بن مغفل ، قال: " نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الخذف "، قال ابن جعفر في حديثه، وقال: إنه لا ينكا العدو ولا يقتل الصيد ولكنه يكسر السن ويفقا العين، وقال ابن مهدي: إنها لا تنكا العدو ولم يذكر تفقا العين.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکری پھنکنے سے منع فرمایا۔ ابن جعفر کی ایک روایت میں ہے کہ اس طریقہ سے نہ دشمن مرتا ہے اور نہ ہی شکار کو قتل کرتا ہے لیکن دانت توڑ دیتا ہے اور آنکھ پھوڑ دیتا ہے۔ اور ابن مہدی نے کہا کہ یہ طریقہ دشمن کو نہیں مارتا اور انہوں نے آنکھ کے پھوٹنے کا ذکر نہیں کیا۔