كِتَاب الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنْ الْحَيَوَانِ شکار کرنے، ذبح کیے جانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جا سکتا ہے

وحدثناه ابو الربيع ، وقتيبة ، قالا: حدثنا حماد . ح وحدثني زهير بن حرب ، حدثنا إسماعيل كلاهما، عن ايوب . ح وحدثنا ابن نمير ، حدثنا ابي ، حدثنا مالك بن مغول . ح وحدثني هارون بن عبد الله ، اخبرنا محمد بن بكر ، اخبرنا ابن جريج . ح وحدثنا هارون بن عبد الله ، حدثنا شجاع بن الوليد ، قال: سمعت موسى بن عقبة . ح وحدثنا هارون بن سعيد الايلي ، حدثنا ابن وهب ، اخبرني اسامة كلهم، عن نافع ، عن ابن عمر ، عن النبي صلى الله عليه وسلم في الضب بمعنى حديث الليث، عن نافع غير ان حديث ايوب اتي رسول الله صلى الله عليه وسلم بضب فلم ياكله ولم يحرمه، وفي حديث اسامة، قال: قام رجل في المسجد ورسول الله صلى الله عليه وسلم على المنبر.

‏‏‏‏ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے لیث عن نافع کی طرح روایت نقل کی ہے سوائے اس کے کہ ایوب کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گوہ لائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ اسے کھایا اور نہ ہی اسے حرام قرار دیا۔ اور اسامہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ ایک آدمی مسجد میں کھڑا ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما تھے۔

صحيح مسلم # 5031
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp