كِتَاب الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنْ الْحَيَوَانِ شکار کرنے، ذبح کیے جانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جا سکتا ہے

حدثنا محمد بن منهال الضرير ، حدثنا يزيد بن زريع ، حدثنا هشام بن حسان ، عن محمد بن سيرين ، عن انس بن مالك ، قال: لما كان يوم خيبر جاء جاء، فقال: يا رسول الله، اكلت الحمر، ثم جاء آخر، فقال: يا رسول الله، افنيت الحمر، فامر رسول الله صلى الله عليه وسلم ابا طلحة، فنادى " إن الله ورسوله ينهيانكم عن لحوم الحمر، فإنها رجس او نجس، قال: فاكفئت القدور بما فيها ".

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جب خیبر کا دن ہوا تو ایک آنے والا آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! گدھے کھائے گئے، پھر دوسرا آیا اور بولا: گدھے فنا ہو گئے، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطلحہ کو حکم کیا۔ انہوں نے پکارا اللہ اور رسول اس کا منع کرتے ہیں تم کو گدھوں کے گوشت سے کیوں کہ وہ پلید ہیں یا ناپاک ہیں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا پھر ہانڈیاں الٹ دی گئیں۔

صحيح مسلم # 5021
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp