وحدثنا ابو كامل فضيل بن حسين ، حدثنا عبد الواحد يعني ابن زياد ، حدثنا سليمان الشيباني ، قال: سمعت عبد الله بن ابي اوفى ، يقول: اصابتنا مجاعة ليالي خيبر، فلما كان يوم خيبر وقعنا في الحمر الاهلية، فانتحرناها، فلما غلت بها القدور نادى منادي رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ان اكفئوا القدور ولا تاكلوا من لحوم الحمر شيئا "، قال: فقال ناس: إنما نهى عنها رسول الله صلى الله عليه وسلم، لانها لم تخمس، وقال آخرون: نهى عنها البتة.
سیدنا سلیمان شیبانی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے تھے ہم خیبر کی راتوں کو بھوکے ہوئے، جب دن ہوا تو ہم بستی کے گدھوں پر گرے اور ان کو کاٹا جب دیگیں ابلنے لگیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے پکارا، الٹا دو دیگوں کو اور گدھوں کے گوشت میں سے کچھ مت کھاؤ۔ اس وقت بعض نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا اس سے اس لیے کہ گدھے تقسیم میں نہیں آئے اور بعض نے کہا: نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو حرام کر دیا۔