حدثنا يحيي بن ايوب ، حدثنا عبد الله بن المبارك ، اخبرنا عاصم ، عن الشعبي ، عن عدي بن حاتم ، قال: سالت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الصيد، قال: " إذا رميت سهمك فاذكر اسم الله، فإن وجدته قد قتل فكل، إلا ان تجده قد وقع في ماء فإنك لا تدري الماء قتله او سهمك ".
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا شکار کو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو تیر مارے تو اللہ تعالیٰ کا نام لے پھر اگر تو اس کو مرا ہوا پائے تو کھا اس کو مگر جس صورت میں وہ پانی میں پڑا ہو تو مت کھا۔ اس لیے کہ معلوم نہیں وہ ڈوب کر مرا یا تیرے تیر سے مرا۔“