وحدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا محمد بن جعفر . ح وحدثنا عبيد الله بن معاذ ، حدثنا ابي ، قالا: جميعا حدثنا شعبة ، عن محارب ، عن جابر ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، بكراهة الطروق ولم يذكر يتخونهم او يلتمس عثراتهم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کے وقت (اچانک) گھر آنے کی کراہت بیان کرتے ہیں اور یہ جملہ ذکر نہیں کیا: گھر کے حالات کا تجسس اور گھر والوں کی کمزوریوں پر مطلع ہو۔