حدثنا محمد بن رمح بن المهاجر ، اخبرنا الليث ، عن الحارث بن يعقوب ، عن عبد الرحمن بن شماسة ، ان فقيما اللخمي، قال لعقبة بن عامر: تختلف بين هذين الغرضين وانت كبير يشق عليك، قال عقبة : لولا كلام سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم لم اعانيه، قال الحارث: فقلت لابن شماسة: وما ذاك؟، قال: إنه قال: " من علم الرمي ثم تركه فليس منا او قد عصى ".
عبدالرحمٰن بن شماسہ سے روایت ہے فقیم لخمی نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے کہا: تم ان دونوں نشانوں میں آتے جاتے ہو بوڑھے ضعیف ہو کر تم پر مشکل ہوتا ہو گا۔ عقبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میں نے ایک بات نہ سنی ہوتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تو میں یہ مشقت نہ اٹھاتا۔ حارث نے کہا: میں نے ابن شماسہ سے پوچھا: وہ کیا بات تھی؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی تیر مارنا سیکھے پھر چھوڑ دے وہ ہم میں سے نہیں ہے یا گنہگار ہے۔“