حدثنا هارون بن معروف ، حدثنا ابن وهب ، اخبرني عمرو بن الحارث ، عن ابي علي ، عن عقبة بن عامر ، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " ستفتح عليكم ارضون ويكفيكم الله، فلا يعجز احدكم ان يلهو باسهمه ".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”چند روز میں کئی ملک تمہارے ہاتھ پر فتح ہوں گے اور اللہ تعالیٰ تمہارے لیے کافی ہے پھر کوئی تم میں سے اپنا تیر کا کھیل نہ چھوڑے۔“ (یعنی تیر نشانہ پر لگانا سیکھے)۔