حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو اسامة ، عن زكرياء ، عن ابي إسحاق ، عن البراء ، قال: جاء رجل من بني النبيت إلى النبي صلى الله عليه وسلم. ح وحدثنا احمد بن جناب المصيصي ، حدثنا عيسى يعني ابن يونس ، عن زكرياء ، عن ابي إسحاق ، عن البراء ، قال: جاء رجل من بني النبيت قبيل من الانصار، فقال: اشهد ان لا إله إلا الله وانك عبده ورسوله، ثم تقدم فقاتل حتى قتل، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: " عمل هذا يسيرا واجر كثيرا ".
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک شخص بنی نبیت کا (جو انصار کا ایک قبیلہ ہے) آیا اور کہنے لگا، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے پیغام پہنچانے والے ہیں، پھر آگے بڑھا اور لڑتا رہا یہاں تک کہ مارا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”اس نے عمل تھوڑا کیا پر ثواب بہت پایا۔“