حدثنا سعيد بن عمرو الاشعثي ، وسويد بن سعيد ، واللفظ لسعيد، اخبرنا سفيان ، عن عمرو ، سمع جابرا ، يقول: قال رجل: اين انا يا رسول الله إن قتلت؟، قال: " في الجنة "، فالقى تمرات كن في يده ثم قاتل حتى قتل "، وفي حديث سويد، قال رجل: للنبي صلى الله عليه وسلم يوم احد.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میں کہاں ہوں گا اگر مارا جاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں۔“ یہ سن کر اس نے چند کھجوریں جو اس کے ہاتھ میں تھیں (کھانے کے لیے) پھینک دیں اور لڑا یہاں تک کہ شہید ہوا، اور سوید کی روایت میں ہے کہ احد کے دن ایک شخص نے کہا۔