وحدثنا زهير بن حرب ، حدثنا إسماعيل ابن علية ، عن علي بن المبارك ، حدثنا يحيي بن ابي كثير ، حدثني ابو سعيد مولى المهري ، عن ابي سعيد الخدري : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث بعثا إلى بني لحيان من هذيل، فقال: " لينبعث من كل رجلين احدهما والاجر بينهما "،
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر بنی لحیان کی طرف بھیجا جو ہذیل قبیلہ کی ایک شاخ ہے اور فرمایا:“ ”دو مردوں میں ایک مرد نکلے ہر گھر میں سے اور ثواب دونوں کا ہو گا۔“ (ایک کو جہاد کا اور دوسرے کو مجاہد کے گھربار کی خبر گیری کا)۔