حدثنا محمد بن ابي عمر المكي ، حدثنا سفيان ، عن ابي الزناد ، عن الاعرج ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " يضحك الله إلى رجلين يقتل احدهما الآخر كلاهما يدخل الجنة "، فقالوا: كيف يا رسول الله؟، قال: " يقاتل هذا في سبيل الله عز وجل، فيستشهد ثم يتوب الله على القاتل، فيسلم فيقاتل في سبيل الله عز وجل فيستشهد ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل ہنستا ہے دو شخصوں کو دیکھ کر ایک نے دوسرے کو قتل کیا پھر دونوں جنت میں گئے۔“ لوگوں نے عرض کیا، یہ کیسے ہو گا؟ یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک شخص لڑا اللہ کی راہ میں پھر شہید ہوا اب جس نے اس کو شہید کیا تھا وہ مسلمان ہوا اور لڑا اللہ کی راہ میں اور شہید ہوا۔“