حدثنا عبد بن حميد ، اخبرنا عبد الرزاق ، اخبرنا معمر ، عن الزهري ، عن عطاء بن يزيد الليثي ، عن ابي سعيد ، قال: قال رجل: اي الناس افضل يا رسول الله؟، قال: " مؤمن يجاهد بنفسه وماله في سبيل الله "، قال: ثم من؟، قال: " ثم رجل معتزل في شعب من الشعاب يعبد ربه ويدع الناس من شره ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک شخص آیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اور پوچھا: کون شخص افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جو جہاد کرے اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے۔“ اس نے کہا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مؤمن جو پہاڑ کی کسی گھاٹی میں اللہ کی عبادت کرے اور لوگوں کو بچائے اپنے شر سے۔“