كِتَاب الْإِمَارَةِ امور حکومت کا بیان

حدثنا سعيد بن منصور ، حدثنا عبد الله بن وهب ، حدثني ابو هانئ الخولاني ، عن ابي عبد الرحمن الحبلي ، عن ابي سعيد الخدري ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال يا ابا سعيد: " من رضي بالله ربا وبالإسلام دينا وبمحمد نبيا، وجبت له الجنة "، فعجب لها ابو سعيد، فقال: اعدها علي يا رسول الله، ففعل، ثم قال: " واخرى يرفع بها العبد مائة درجة في الجنة ما بين كل درجتين كما بين السماء والارض "، قال: وما هي يا رسول الله؟، قال: " الجهاد في سبيل الله الجهاد في سبيل الله ".

‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوسعید جو راضی ہو اللہ کے رب ہونے سے اور اسلام کے دین ہونے سے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے اس کے لیے جنت واجب ہے۔ یہ سن کر سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے تعجب کیا اور کہا: پھر فرمایئے یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا اور فرمایا کہ ایک اور عمل ہے جس کی وجہ سے بندے کو سو درجے ملیں گے جنت میں اور ہر ایک درجہ سے دوسرے درجہ تک اتنا فاصلہ ہو گا جتنا آسمان اور زمین میں ہے۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے عرض کیا وہ کون سا عمل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہاد کرنا اللہ کی راہ میں، جہاد کرنا اللہ کی راہ میں۔

صحيح مسلم # 4879
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp