وحدثنا محمد بن المثنى ، وابن بشار ، قالا: حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، عن قتادة ، قال: سمعت انس بن مالك يحدث، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " ما من احد يدخل الجنة يحب ان يرجع إلى الدنيا، وان له ما على الارض من شيء غير الشهيد، فإنه يتمنى ان يرجع، فيقتل عشر مرات لما يرى من الكرامة ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جنت میں جائے گا اس کو پھر دنیا میں آنے کی آرزو نہ رہے گی اگرچہ اس کو ساری زمین کی چیزیں دی جائیں لیکن شہید آرزو کرے گا پھر آنے کی اور دس بار قتل ہونے کی کیونکہ وہ دیکھے گا شہادت کے درجہ کو۔“