حدثنا يحيي بن ايوب ، وقتيبة ، وابن حجر ، واللفظ لابن ايوب، قالوا: حدثنا إسماعيل وهو ابن جعفر ، اخبرني عبد الله بن دينار ، انه سمع عبد الله بن عمر ، يقول: " كنا نبايع رسول الله صلى الله عليه وسلم على السمع والطاعة، يقول: لنا فيما استطعت ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرتے تھے بات سننے اور حکم ماننے پر۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”یہ بھی کہو جتنا مجھ سے ہو سکے گا۔“ (یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفقت تھی اپنی امت پر کہ جو کام نہ ہو سکے اس کے نہ کرنے میں گنہگار نہ ہوں)۔