وحدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا ابي ، حدثنا عبد الله بن حبيب بن ابي ثابت ، عن عبد الله بن عبد الرحمن بن ابي حسين ، عن عطاء ، عن عائشة ، قالت: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الهجرة، فقال: " لا هجرة بعد الفتح ولكن جهاد ونية وإذا استنفرتم فانفروا ".
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ہجرت کا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکہ فتح ہونے بعد ہجرت نہیں رہی لیکن جہاد اور نیت ہے اور جب تم سے کہا جائے جہاد کو نکلنے کے لیے تو نکلو۔“