وحدثنا وحدثنا محمد بن المثنى ، وابن بشار ، قالا: حدثنا محمد بن جعفر حدثنا شعبة ، عن عمرو بن مرة ، عن سالم بن ابي الجعد ، قال: سالت جابر بن عبد الله عن اصحاب الشجرة، فقال: " لو كنا مائة الف لكفانا كنا الفا وخمس مائة ".
سالم بن ابی الجعد سے روایت ہے، میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: اصحاب شجرہ کتنے آدمی تھے، انہوں نے کہا: اگر ہم لاکھ آدمی ہوتے تب بھی وہاں کا کنواں ہم کو کافی ہو جاتا (کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا سے اس کا پانی بہت بڑھ گیا تھا) ہم پندرہ سو آدمی تھے۔