حدثنا سعيد بن عمرو الاشعثي ، وسويد بن سعيد ، وإسحاق بن إبراهيم ، واحمد بن عبدة ، واللفظ لسعيد، قال سعيد وإسحاق: اخبرنا، وقال الآخران: حدثنا سفيان ، عن عمرو ، عن جابر ، قال: كنا يوم الحديبية الفا واربع مائة، فقال لنا النبي صلى الله عليه وسلم: " انتم اليوم خير اهل الارض "، وقال جابر: لو كنت ابصر لاريتكم موضع الشجرة.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم حدیبیہ کے دن چودہ سو آدمی تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج کے دن تم سب زمین والوں سے بہتر ہو۔“ اور جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میری بینائی ہوتی تو میں تم کو اس درخت کا مقام دکھلا دیتا۔