وحدثنا محمد بن حاتم ، حدثنا حجاج ، عن ابن جريج ، اخبرني ابو الزبير ، سمع جابرا يسال كم كانوا يوم الحديبية؟، قال: " كنا اربع عشرة مائة، فبايعناه، وعمر آخذ بيده تحت الشجرة وهي سمرة فبايعناه "، غير جد بن قيس الانصاري اختبا تحت بطن بعيره.
ابوالزبیر نے جابر رضی اللہ عنہ سے سنا ان سے پوچھا گیا کہ حدیبیہ کے دن کتنے آدمی تھے؟ انہوں نے کہا: ہم چودہ سو آدمی تھے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑے ہوئے سمرہ کے درخت کے تلے تھے، پھر ہم سب نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی مگر جد بن قیس انصاری نے بیعت نہیں کی وہ اپنے اونٹ کے پیٹ تلے چھپ رہا۔