حدثنا هريم بن عبد الاعلى ، حدثنا المعتمر ، قال: سمعت ابي يحدث، عن ابي مجلز ، عن جندب بن عبد الله البجلي ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من قتل تحت راية عمية يدعو عصبية او ينصر عصبية فقتلة جاهلية ".
سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اندھے جھنڈے کے تلے مارا جائے اور بلاتا ہو تعصب اور قومی طرفداری کی طرف یا مدد کرتا ہو قومی تعصب کی تو اس کا قتل جاہلیت کا سا ہو گا۔“