حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو الاحوص ، ووكيع . ح وحدثني ابو سعيد الاشج ، حدثنا وكيع . ح وحدثنا ابو كريب ، وابن نمير ، قالا: حدثنا ابو معاوية . ح وحدثنا إسحاق بن إبراهيم ، وعلي بن خشرم ، قالا: اخبرنا عيسى بن يونس كلهم، عن الاعمش . ح، وحدثنا عثمان بن ابي شيبة واللفظ له، حدثنا جرير ، عن الاعمش ، عن زيد بن وهب ، عن عبد الله ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إنها ستكون بعدي اثرة وامور تنكرونها، قالوا: يا رسول الله، كيف تامر من ادرك منا ذلك؟، قال: تؤدون الحق الذي عليكم وتسالون الله الذي لكم ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد حق تلفی ہو گی اور ایسی باتیں ہوں گی جن کو تم برا جانو گے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر ایسے وقت میں جو رہے اس کو آپ کیا حکم کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ادا کرو اس حق کو جو تم پر ہے (یعنی اطاعت اور فرمانبرداری) اور جو تمہارا حق ہے اس پروردگار سے مانگو (کہ اللہ اس کو ہدایت کرے یا اس کو بدل کر عادل حاکم تم کو دے دے)۔