وحدثنا سعيد بن منصور ، وقتيبة بن سعيد كلاهما، عن يعقوب، قال سعيد، حدثنا يعقوب بن عبد الرحمن ، عن ابي حازم ، عن ابي صالح السمان ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " عليك السمع والطاعة في عسرك ويسرك، ومنشطك ومكرهك واثرة عليك ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھ پر لازم ہے سننا اور اطاعت کرنا (حاکم کی بات کا) تکلیف اور راحت میں، خوشی اور رنج میں اور جس وقت تیرا حق اور کسی کو دیں (یعنی اگرچہ حاکم تمہاری حق تلفی بھی کریں اور جو شخص تم سے کم حق رکھتا ہو اس کو تمہارے اوپر مقدم کریں تب بھی صبر اور اطاعت کرنی چاہیئے اور فساد کرنا اور فتنہ پھیلانا منع ہے۔ نووی رحمہ اللہ نے کہا: یہ اطاعت اسی صورت میں ہے جب حاکم کا حکم خلاف شرع نہ ہو اور اگر شرع کے خلاف ہو تو اطاعت نہ کرے)۔