وحدثناه إسحاق بن إبراهيم ، اخبرنا جرير ، عن الشيباني ، عن عبد الله بن ذكوان وهو ابو الزناد ، عن عروة بن الزبير ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم استعمل رجلا على الصدقة، فجاء بسواد كثير، فجعل يقول هذا لكم وهذا اهدي إلي فذكر نحوه، قال عروة: فقلت لابي حميد الساعدي: اسمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: من فيه إلى اذني.
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو صدقہ وصول کرنے کے لیے مقرر کیا وہ بہت سی چیزیں لے کر آیا اور کہنے لگا، یہ تو آپ کا مال ہے، یہ مجھے ہدیہ میں ملا ہے۔ پھر بیان کیا حدیث کو اسی طرح جیسے اوپر گزری۔ عروہ نے کہا: میں نے ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے پوچھا یہ حدیث تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا: بےشک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے میرے کان نے سنی۔