وحدثنا ابو غسان المسمعي ، وإسحاق بن إبراهيم ، ومحمد بن المثنى ، قال إسحاق اخبرنا، وقال الآخران حدثنا معاذ بن هشام ، حدثني ابي ، عن قتادة ، عن ابي المليح : ان عبيد الله بن زياد دخل على معقل بن يسار في مرضه، فقال له معقل : " إني محدثك بحديث لولا اني في الموت لم احدثك به، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: ما من امير يلي امر المسلمين ثم لا يجهد لهم وينصح، إلا لم يدخل معهم الجنة "،
ابوملیح رحمہ اللہ سے روایت ہے، عبیداللہ بن زیاد نے بیمار پرسی کی سیدنا معقل رضی اللہ عنہ کی ان کی بیماری میں تو سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تجھ سے ایک حدیث بیان کرتا ہوں مرنے والا نہ ہوتا تو تجھ سے بیان نہ کرتا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے ”جو حاکم ہو مسلمانوں کا پھر ان کی بھلائی میں کوشش نہ کرے اور خالص نیت سے ان کی بہتری نہ چاہے تو وہ ان کے ساتھ جنت میں نہ جائے گا۔“ (بلکہ پیچھے رہ جائے گا اور اپنی ناانصافی کا عذاب بھگتے گا)۔