كِتَاب الْإِمَارَةِ امور حکومت کا بیان

حدثنا عبد الملك بن شعيب بن الليث ، حدثني ابي شعيب بن الليث ، حدثني الليث بن سعد ، حدثني يزيد بن ابي حبيب ، عن بكر بن عمرو ، عن الحارث بن يزيد الحضرمي ، عن ابن حجيرة الاكبر ، عن ابي ذر ، قال: " قلت: يا رسول الله، الا تستعملني، قال: فضرب بيده على منكبي ثم، قال يا ابا ذر: إنك ضعيف، وإنها امانة وإنها يوم القيامة خزي وندامة، إلا من اخذها بحقها وادى الذي عليه فيها ".

‏‏‏‏ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ میں نے عرض کیا، یا رسول اللہ! آپ مجھے خدمت نہیں دیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ مبارک میرے مونڈھے پر مارا اور فرمایا: اے ابوذر! تو ناتواں ہے اور یہ امانت ہے (یعنی بندوں کے حقوق اور اللہ تعالیٰ کے حقوق سب حاکم کو ادا کرنے ہوتے ہیں) اور قیامت کے دن خدمت سے سوائے رسوائی اور شرمندگی کے کچھ حاصل نہیں مگر جو اس کے حق ادا کرے اور راستی سے کام لے۔

صحيح مسلم # 4719
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp