حدثنا نصر بن علي الجهضمي ، حدثنا يزيد بن زريع ، حدثنا ابن عون . ح وحدثنا احمد بن عثمان النوفلي واللفظ له، حدثنا ازهر ، حدثنا ابن عون ، عن الشعبي ، عن جابر بن سمرة ، قال: انطلقت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ومعي ابي، فسمعته، يقول: " لا يزال هذا الدين عزيزا منيعا إلى اثني عشر خليفة، فقال كلمة صمنيها الناس، فقلت لابي: ما قال؟، قال: كلهم من قريش ".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور میرے ساتھ میرے باپ بھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”یہ دین ہمیشہ غالب اور مضبوط رہے گا بارہ خلیفوں کی خلافت تک۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ ارشاد فرمایا جو لوگوں نے مجھے سننے نہ دیا (یعنی ان کی باتوں نے مجھے سننے نہ دیا بہرا کر دیا اس کے سننے سے) میں نے اپنے باپ سے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب قریش سے ہوں گے۔“