وحدثنا يحيي بن يحيي ، وشيبان بن فروخ ، قال يحيى اخبرنا، وقال شيبان: حدثنا عبد الوارث ، عن ابي التياح ، حدثنا انس بن مالك ، قال: كانوا يرتجزون ورسول الله صلى الله عليه وسلم معهم وهم، يقولون: " اللهم لا خير إلا خير الآخره، فانصر الانصار، والمهاجره "، وفي حديث شيبان بدل فانصر: فاغفر.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، صحابہ رجز پڑھتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے ساتھ تھے وہ کہتے تھے، یااللہ! نہیں ہے خیر مگر آخرت کی خیر، تو مدد کر انصار اور مہاجرین کی۔ اور شیبان کی روایت میں ہے بخش دے انصار اور مہاجرین کو۔