وحدثناه ابو بكر بن ابي شيبة ، وإسحاق بن إبراهيم جميعا، عن ابن عيينة ، عن الاسود بن قيس بهذا الإسناد، وقال كان رسول الله صلى الله عليه وسلم في غار فنكبت إصبعه.
اسود بن قیس سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غار میں تھے (قاضی عیاض رحمہ اللہ نے کہا: یہ غلطی ہے غار کی جگہ غازی کا لفظ ہو گا یا غار سے مراد لشکر ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلی کو ٹھوکر لگی۔