حدثنا يحيي بن يحيي ، وقتيبة بن سعيد كلاهما، عن ابي عوانة، قال يحيي: اخبرنا ابو عوانة ، عن الاسود بن قيس ، عن جندب بن سفيان ، قال: " دميت إصبع رسول الله صلى الله عليه وسلم في بعض تلك المشاهد، فقال: هل انت إلا إصبع دميت وفي سبيل الله ما لقيت "،
جندب بن سفیان سے روایت ہے، کسی لڑائی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلی کو مار لگی اور خون نکل آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں ہے تو مگر ایک انگلی جس میں سے خون نکلا اور اللہ کی راہ میں تجھے یہ تکلیف ہوئی۔“ (مطلب یہ ہے کہ اللہ کی راہ میں اتنی سی تکلیف بے حقیقت ہے اور یہ شعر نہیں ہے جیسے اوپر گزرا)۔