كِتَاب الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ جہاد اور اس کے دوران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اختیار کردہ طریقے

حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عفان ، حدثنا حماد بن سلمة ، عن ثابت ، عن انس " ان قريشا صالحوا النبي صلى الله عليه وسلم، فيهم سهيل بن عمرو، فقال النبي صلى الله عليه وسلم لعلي: اكتب بسم الله الرحمن الرحيم، قال سهيل: اما باسم الله، فما ندري ما بسم الله الرحمن الرحيم، ولكن اكتب ما نعرف باسمك اللهم، فقال: اكتب من محمد رسول الله، قالوا: لو علمنا انك رسول الله لاتبعناك، ولكن اكتب اسمك واسم ابيك، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: اكتب من محمد بن عبد الله، فاشترطوا على النبي صلى الله عليه وسلم ان من جاء منكم لم نرده عليكم، ومن جاءكم منا رددتموه علينا، فقالوا: يا رسول الله، انكتب هذا؟، قال: نعم، إنه من ذهب منا إليهم، فابعده الله ومن جاءنا منهم سيجعل الله له فرجا ومخرجا ".

‏‏‏‏ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے قریش نے صلح کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اور قریش میں سہیل بن عمرو بھی تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے لکھو: «بِسْمِ اللَّـہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِیمِ» سہیل نے کہا: ہم نہیں جانتے «بِسْمِ اللَّـہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِیمِ» کیا ہے وہ لکھو جس کو ہم جانتے ہیں «بِاسْمِكَ اللّٰھُمّ» آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھا لکھو محمد کی طرف سے جو اللہ کے رسول ہیں۔ مشرکوں نے کہا: اگر ہم جانتے آپ کے رسول ہیں تو آپ کی پیروی کرتے البتہ اپنا اور اپنے باپ کا نام لکھو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھا لکھو محمد بن عبداللہ کی طرف سے۔ پھر انہوں نے یہ شرط لگائی آپ سے اگر تم میں سے کوئی ہمارے پاس آئے گا ہم اس کو واپس نہ دیں گے اور ہم میں سے کوئی تمہارے پاس آئے گا تو اس کو روانہ کر دینا ہمارے پاس۔ صحابہ کرام نے کہا: یا رسول اللہ! یہ شرط ہم لکھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لکھو ہم میں سے جو کوئی ان کے پاس چلا جائے تو اللہ تعالیٰ اس کو دور ہی رکھے اور ان میں سے جو کوئی ہمارے پاس آئے گا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے بھی راستہ نکال دے گا اور اس کی مشکل کو آسان کر دے گا۔

صحيح مسلم # 4632
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp