حدثنا زهير بن حرب ، حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث ، حدثنا المستمر بن الريان ، حدثنا ابو نضرة ، عن ابي سعيد ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لكل غادر لواء يوم القيامة يرفع له بقدر غدره الا ولا غادر اعظم غدرا من امير عامة ".
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر دغا باز کے لیے ایک جھنڈا ہو گا قیامت کے دن جو بلند کیا جائے گا اس کی دغا بازی کے موافق اور کوئی دغا باز اس سے بڑھ کر نہیں جو خلق اللہ کا حاکم ہو کر دغابازی کرے۔“