كِتَاب اللُّقَطَةِ کسی کو ملنے والی چیز جس کے مالک کا پتہ نہ ہو

حدثنا ابو كريب محمد بن العلاء ، حدثنا وكيع ، حدثنا عبد الحميد بن جعفر ، عن سعيد بن ابي سعيد المقبري ، عن ابي شريح الخزاعي ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الضيافة ثلاثة ايام وجائزته يوم وليلة، ولا يحل لرجل مسلم ان يقيم عند اخيه حتى يؤثمه، قالوا: يا رسول الله وكيف يؤثمه؟، قال: يقيم عنده ولا شيء له يقريه به "،

‏‏‏‏ سیدنا ابوشریح خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ضیافت تین دن تک ہے اور اس کا تکلف ایک دن رات تک چاہیے اور کسی مسلمان کو درست نہیں کہ اپنے بھائی کے پاس ٹھہرا رہے یہاں تک کہ اس کو گناہ میں ڈالے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کس طرح اس کو گناہ میں ڈالے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے پاس ٹھہرا رہے اور اس کے پاس کچھ نہ ہو کھلانے کے لیے۔

صحيح مسلم # 4514
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp