كِتَاب الْأَقْضِيَةِ جھگڑوں میں فیصلے کرنے کے طریقے اور آداب

حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا ابو عوانة ، عن عبد الملك بن عمير ، عن عبد الرحمن بن ابي بكرة ، قال: كتب ابي وكتبت له إلى عبيد الله بن ابي بكرة وهو قاض بسجستان، ان لا تحكم بين اثنين وانت غضبان، فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " لا يحكم احد بين اثنين وهو غضبان "،

‏‏‏‏ عبدالرحمٰن بن ابی بکرہ سے روایت ہے، میرے باپ نے لکھوایا اور میں نے لکھا عبیداللہ بن ابی بکرہ کو اور وہ قاضی تھے سجستان کے۔ مت حکم کر دو آدمیوں میں جب تو غصے میں ہو کیوں کہ میں نے سنا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: نہ فیصلہ کرے کوئی دو شخصوں میں جب وہ غصہ میں ہو۔

صحيح مسلم # 4490
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp