كِتَاب الْأَقْضِيَةِ جھگڑوں میں فیصلے کرنے کے طریقے اور آداب

حدثنا ابن ابي عمر ، حدثنا مروان بن معاوية الفزاري ، عن محمد بن سوقة ، اخبرنا محمد بن عبيد الله الثقفي ، عن وراد ، قال: كتب المغيرة إلى معاوية: سلام عليك اما بعد فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " إن الله حرم ثلاثا، ونهى عن ثلاث، حرم عقوق الوالد، وواد البنات، ولا وهات، ونهى عن ثلاث قيل، وقال، وكثرة السؤال، وإضاعة المال ".

‏‏‏‏ وراد سے روایت ہے، سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو لکھا سلام ہو تم پر بعد اس کے معلوم ہو کہ میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: اللہ نے حرام کیا ہے تین باتوں کو اور منع کیا ہے تین باتوں سے، حرام کیا ہے باپ کی نافرمانی کو اور جیتی لڑکیوں کو گاڑ دینا اور نہ دینا جس کا دینا ہے اور مانگنا جس سے نہ مانگنا چاہیئے اور منع کیا ہے بے فائدہ تکرار سے اور بہت پوچھ پاچھ کرنے سے اور مال کو تباہ کرنے سے۔

صحيح مسلم # 4486
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp