حدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا معاذ بن هشام ، حدثني ابي ، عن قتادة ، عن انس بن مالك " ان نبي الله صلى الله عليه وسلم جلد في الخمر بالجريد والنعال ثم جلد ابو بكر اربعين "، فلما كان عمر ودنا الناس من الريف والقرى، قال: " ما ترون في جلد الخمر؟ "، فقال عبد الرحمن بن عوف: ارى ان تجعلها كاخف الحدود، قال: فجلد عمر ثمانين،
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب پینے میں مارا شاخوں اور جوتوں سے پھر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے چالیس کوڑے لگائے۔ جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا زمانہ ہوا اور لوگ نزدیک ہو گئے چراگاہوں سے اور گاؤں سے تو انہوں نے کہا: تمہاری کیا رائے ہے شراب کی حد میں؟ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: میری رائے تو یہ ہے کہ آپ اس کو سب سے ہلکی حد کے برابر رکھیے، پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اسّی کوڑے لگائے۔