وحدثنا يحيى بن يحيى التميمي ، اخبرنا هشيم ، عن منصور ، عن الحسن ، عن حطان بن عبد الله الرقاشي ، عن عبادة بن الصامت ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " خذوا عني خذوا عني، قد جعل الله لهن سبيلا البكر بالبكر جلد مائة، ونفي سنة، والثيب بالثيب جلد مائة والرجم "،
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے سیکھ لو، سیکھ لو مجھ سے (شرع کی باتیں) اللہ تعالیٰ نے عورتوں کے لیے ایک راہ نکالی جب «بكر» زنا کرے «بكر» سے تو سو کوڑے لگاؤ اور ایک سال کے لئے ملک سے باہر کر دو اور «ثيب» «ثيب» سے کرے تو سو کوڑے لگاؤ پھر پتھروں سے مارڈالو۔“