وحدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا حميد بن عبد الرحمن الرؤاسي ، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت: " لم تقطع يد سارق في عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، في اقل من ثمن المجن حجفة او ترس وكلاهما ذو ثمن "،
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، چور کا ہاتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں نہیں کٹا ڈھال سے کم قیمت میں حجفہ ہو یا ترس۔ یہ دونوں قیمت دار ہیں (حجفہ بتقدیم حائے مہملہ مفتوحہ پھر جیم مفتوحہ اور ترس دونوں ڈھال کو کہتے ہیں اسی طرح مجن اس کو کہتے ہیں جس سے آڑ کی جائے۔)