كِتَاب الْقَسَامَةِ قسموں کا بیان

حدثنا ابو الربيع سليمان بن داود العتكي ، حدثنا حماد يعني ابن زيد ، عن عمرو بن دينار ، عن جابر بن عبد الله : " ان رجلا من الانصار اعتق غلاما له عن دبر لم يكن له مال غيره، فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: من يشتريه مني؟ " فاشتراه نعيم بن عبد الله بثمان مائة درهم، فدفعها إليه، قال عمرو: سمعت جابر بن عبد الله يقول عبدا قبطيا مات عام اول.

‏‏‏‏ مدبر وہ غلام ہے جس کو مالک نے کہہ دیا ہو کہ تو میرے مرنے کے بعد آزاد ہے۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ایک مرد انصاری نے اپنا غلام آزاد کیا، اپنے مرنے کے بعد اور اس کے سوا اور کوئی مال اس کے پاس نہ تھا۔ یہ خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس غلام کو کون خریدتا ہے مجھ سے؟ نعیم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس کو آٹھ سو درہم کے بدلے خرید لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ غلام ان کے حوالے کر دیا۔ عمرو بن دینار نے کہا وہ غلام قبطی تھا اور سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے پہلے سال مرا۔

صحيح مسلم # 4338
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp