حدثنا يحيى بن يحيى التميمي ، اخبرنا يزيد بن زريع ، عن حميد ، عن ثابت ، عن انس . ح وحدثنا ابن ابي عمر واللفظ له، حدثنا مروان بن معاوية الفزاري ، حدثنا حميد ، حدثني ثابت ، عن انس : ان النبي صلى الله عليه وسلم راى شيخا يهادى بين ابنيه، فقال: " ما بال هذا؟ قالوا: نذر ان يمشي، قال: إن الله عن تعذيب هذا نفسه لغني، وامره ان يركب ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بوڑھے کو دیکھا جو اپنے دونوں بیٹوں کے بیچ میں تکیہ لگائے جا رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اس کا کیا حال ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: اس نے نذر کی ہے پیدل چلنے کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بے پرواہ ہے اسے عذاب دینے سے اور حکم کیا اس کو سوار ہو جانے کا۔“