حدثنا حدثنا يحيي بن يحيي التميمي ، اخبرنا عبد الرحمن بن مهدي ، عن مالك بن مغول ، عن طلحة بن مصرف ، قال: " سالت عبد الله بن ابي اوفى ، هل اوصى رسول الله صلى الله عليه وسلم؟، فقال: لا، قلت: فلم كتب على المسلمين الوصية او فلم امروا بالوصية؟، قال: اوصى بكتاب الله عز وجل "،
طلحہ بن مصرف سے روایت ہے، میں نے عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت کی؟ (مال وغیرہ کے لیے) انہوں نے کہا: نہیں۔ میں نے کہا: پھر مسلمانوں پر کیوں فرض ہوئی یا ان کو کیوں وصیت کا حکم ہوا؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت کی اللہ تعالیٰ کی کتاب پر عمل کرنے کی۔